بھینسہ میں امن و امان کی فضا کی برقراری کے لئے مختلف تنظیموں کی جانب سے
امن ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بھینسہ کے ڈی ایس پی
کے علاوہ نائب
صدر نشیں بلدیہ جابر احمد و صدر ضلع مجلس اتحاد المسلمین نے شرکت کی۔ اس
موقع پر خانگی اسکول کے طلبا و طالبات نے ریلی میں حصہ لیا۔